ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: سرکاری یا امدادی پولی ٹیکنک اداروں میں داخلہ کے لئے درخواستیں مطلوب

کاروار: سرکاری یا امدادی پولی ٹیکنک اداروں میں داخلہ کے لئے درخواستیں مطلوب

Sat, 13 May 2017 17:42:48    S.O. News Service

کاروار 13؍مئی (ایس او نیوز)سال 2017-18کے لئے سرکاری یا امدادی پولی ٹیکنک اداروں میں آن لائن انٹر ایکٹیو کاونسلنگ کے ذریعے داخلے کے لئے اہلیت رکھنے والے طلبہ سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ڈپلوما کورس میں داخلے کے لئے ضروری ہے کہ طالب علم نے کرناٹکا ایس ایس ایل سی امتحان میں اوسط 35فیصد مارکس سے کامیابی حاصل کی ہو۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 25مئی ہے۔

کاروار پولی ٹیکنیک کے پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق خواہشمند طلبا درخواست کا نمونہ اور پروسپیکٹس اس ویب سائٹ www.dte.kar.nic.inسے یاپھر www.kea.kar.nic.inسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔فارم میں تمام ضروری تفصیلات پرُ کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے کھاتے ED-KEA-DCET-2017 میں فیس کلیکشن اکاونٹ نمبر 36843662415 میں فیس جمع کرنے کے بعدخود کے تصدیق شدہ (self attested)تمام دستاویزات اور بینک چلن کا کاونٹر فوئل اپنے قریبی سرکاری یا امدادی پولی ٹیکنیک کے Online Application Submission / Document Verification Centreمیں جمع کروانا ہوگا۔ مزید تفصیلات مندرجہ بالا ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
 


Share: